کیا روزے کی حالت میں میاں بیوی ایک دوسرے کی شرمگاہ کو چھو یا پکڑ سکتے ہیں؟ گو کہ اس کا مقصد لذت حاصل کرنا نہ ہو بلکہ دونوں کوایساکرتے ہوئے سونے کی عادت ہو۔
صورت مسئولہ میں روزے کی حالت میں میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ کو چھونا اور پکڑنا مکروہ ہے اگرچہ لذت حاصل کرنا مقصد نہ ہو۔لہذا روزے کی حالت میں اس عمل سے اجتناب کیا جائے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"وأما القبلة الفاحشة، وهي أن يمص شفتيها فتكره على الإطلاق، والجماع فيما دون الفرج والمباشرة كالقبلة في ظاهر الرواية. قيل إن المباشرة الفاحشة تكره، وإن أمن هو الصحيح، كذا في السراج الوهاج. و المباشرة الفاحشة أن يتعانقا، وهما متجردان ويمس فرجه فرجها، وهو مكروه بلا خلاف، هكذا في المحيط."
(کتاب الصوم ،الباب الثالث فيما يكره للصائم وما لا يكره،ج:1،ص:200،ط:رشیدیۃ)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144509100109
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن