باسمہ سبحانہ و تعالی کسی شخص کے دانتوں سے خون آتا ہو۔ ۔ ۔ اور سو کر اٹھنے پر اکثر تھوک میں خون کا رنگ ہو تو۔ ۔روزے کی حالت میں اس صورت کے پیش آنے پر ۔ ۔ ۔ اس کے روزے کا کیا حکم ہوگا
صورت مسئولہ میں اگر یہ یقین نہیں ہے کہ سونے کے دوران خون حلق میں گیا یا نہیں تو ایسی صورت میں روزہ فاسد نہیں ہوگا۔ اور اگر یہ یقین ہے کہ سونے کے دوران خون حلق میں گیا ہے اور خون کی مقدار تھوک سے زیادہ ہے تو ایسی صورت میں روزہ فاسد ہو جائے گا۔ قضاء لازم ہو گی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200356
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن