بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں اسٹیم (دھواں) لینے اور نیبولائیزر (nebulizer) استعمال کرنے کا حکم


سوال

روزے کی حالت میں اسٹیم (دھواں) لینا یا نیبولائز (Nebulize) کرنا ٹھیک ہے یا نہیں ؟

جواب

روزہ میں  ارادے   سے اسٹیم لینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔

نیبولائیزر (nebulizer) یا انہیلر (inhaler)  کے استعمال سے دوائی کے ذرات  منفذ کے ذریعے جسم میں داخل ہوجاتے ہیں ، اس  لیے اس کے استعمال سے روزہ ٹوٹ جائے گا اور  قضا لازم ہو گی۔

بہرحال روزے کی حالت میں اسٹیم (دھواں) لینا یا نیبولائیزر (nebulizer) یا انہیلر (inhaler) استعمال کرنے سے روزہ فاسد ہوجائے گا۔

''مراقي الفلاح مع حاشیة الطحطاوي '' :

’’ من أدخل بصنعه دخاناً حلقه بأي صورةٍ کان الإدخال فسد صومه، سواء کان دخان عنبرٍ أو عودٍ أو غیرهما، حتی من تبخّر ببخور فآواه إلی نفسه واشتم دخاناً ذاکراً لصومه أفطر؛ لإمکان التحرز عن إدخال المفطر جوفه ودماغه ، وهذا مما یغفل عنه کثیر من الناس'' .

(مراقي الفلاح، (ص:۳۶۱،۳۶۲، باب في بیان ما یفسد الصوم) 

السنن الكبرى للبيهقي وفي ذيله الجوهر النقي - (4 / 261):

"وَإِنَّمَا الْفِطْرُ مِمَّا دَخَلَ وَلَيْسَ مِمَّا خَرَجَ". 

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144209200162

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں