بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں شوگر کنٹرول کرنے کے لیے چینی کا شربت منہ میں رکھنا تاکہ چینی زبان کے راستے خون میں شامل ہوجائے


سوال

میں شوگر کا مریض ہوں۔ ڈاکٹر کی ہدایت ہے اگر شوگر لیول 70 سے کم ہو جائے تو روزہ توڑ دو۔ آج صبح 8 بجے میرا شوگر لیول 55 ہو گیا۔میں نے روزہ توڑنے کی بجائے چینی کا شربت بنا کر پندرہ بیس سیکنڈ  تک منہ میں رکھا اور پھر باہر نکال دیا جس کے دوران شربت حلق سے نیچے نہیں گیا۔ چینی زبان سے ہی خون میں شامل ہو جاتی ہے۔میرا شوگر لیول 80 ہو گیا۔راہ نمائی فرمائیں اس عمل سے روزہ تو نہیں ٹوٹا ?

جواب

اگر شربت حلق سے نیچے اتر گیا تھا تو اس صورت میں روزہ ٹوٹ گیا اور اس روزہ کی قضا لازم ہے، لیکن اگر شربت آپ کے حلق سے نیچے نہیں اترا تھا تو آپ کا روزہ نہیں ٹوٹا تھا، کیوں کہ زبان کے مسامات کے ذریعہ اگر چینی خون میں شامل ہوجاتی ہے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے، البتہ چینی والا شربت منہ میں ڈالنے سے روزہ مکروہ ہوجاتا ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202864

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں