بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں پاخانہ کے مقام میں دوائی ڈالنے کا حکم


سوال

بخار کی شدت میں پاخانے کے مقام میں اندر ایک دوائی رکھتے ہیں جو تھوڑی دیر میں پگھل جاتا ہے ،کیا یہ روزہ کی حالت میں درست ہے؟

جواب

واضح رہے کہ روزے کی حالت میں پاخانہ کے مقام میں دوائی ڈالنے سے روزہ فاسد ہوجاتاہے، بعد میں قضاء کرنا لازم ہے۔

الدر مع الرد میں ہے:

"(أو احتقن أو استعط)  (قضى) في الصور كلها (فقط).

وفي الرد:  وعدم وجوب الكفارة في ذلك هو الأصح  لأنها موجب الإفطار صورة ومعنى والصورة الابتلاع كما في الكافي وهي منعدمة والنفع المجرد عنها يوجب القضاء فقط."

(‌‌شامي، كتاب الصوم، ‌‌باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده، ج: 2، ص: 406،402، ط: سعید)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144409100135

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں