بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزہ کی حالت میں دانت میں پھنسی سپاری نگل لی/ چبا لی


سوال

روزہ کی حالت میں دانت میں پھنسی سپاری اگر زبان سے کرید کر نگل لی تو کیا حکم ہے؟ اور اگر چبا کر نگل لی تو کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر سپاری منہ سے نہیں نکالی تھی اور سپاری چنے کے دانے  سے کم  تھی تو سپاری نگل لینے سے یا چبا کر اتار لینے سے روزہ نہیں ٹوٹا۔

اگر سپاری منہ سے نکال لی تھی یا منہ سے نہیں نکالی تھی، لیکن چنے کے دانے کے برابر یا اس سے زیادہ  تو سوپاری نگل لینے سے یا چبا کر اتار لینے سے روزہ فاسد ہوگیا، قضا لازم ہوگی، کفارہ نہیں۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 396):

(أو ابتلع ما بين أسنانه وهو دون الحمصة) لأنه تبع لريقه، ولو قدرها أفطر.

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109200604

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں