بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

روزہ کی حالت میں بھاپ لینے کا حکم


سوال

شدید نزلہ میں روزہ کی حالت میں گرم پانی سے بھاپ لینے کا کیا حکم ہے؟

جواب

بھاپ لینے کی وجہ سے پانی بخارات میں تبدیل ہو کر ناک کے راستے چوں کہ پیٹ کے اندر چلاجاتا ہے اس وجہ سے روزہ کی حالت میں بھاپ لینے کی اجازت نہیں ہے، اور اس سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے۔

''فتاوی شامی'' میں ہے:

''ومفاده أنه لو أدخل حلقه الدخان أفطر أي دخان كان ولو عوداً أو عنبراً لو ذاكراً؛ لامكان التحرز عنه، فليتنبه له كما بسطه الشرنبلالي''.

(الدر: ٢/ ٣٩٥، ط: سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144112200547

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں