روزے کی حالت میں انسولین لگانا، اور روزے کی حالت میں شوگر ٹیسٹ کرنا کیسا ہے؟ آپ جانتے ہیں کہ شوگر ٹیسٹ کرنے کے لیے انگلی سے خون نکال کر مشین میں ڈالا جاتا ہے، کیا روزے کی حالت میں اس طرح کرنا درست ہے؟ برائے مہربانی دونوں مسائل کے جوابات قرآن وحدیث کی روشنی میں عنایت فرمائیں، عین نوازش ہوگی۔
(۱) روزے کی حالت میں شوگر چیک کرنے کے لیے جسم سے خون نکال کر چیک کرنا جائز ہے، شوگر چیک کرنے سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے، اس سے روہ نہیں ٹوٹے گا۔اسی طرح انسولین لگانا بھی جائز ہے۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
"(أو أدهن أو اكتحل أو احتجم) وإن وجد طعمه في حلقه ... (لم يفطر) جواب الشرط."
(كتاب الصوم، ٢/ ٣٩٥، ط:سعيد)
(۲):روزہ کی حالت میں انسولین لگانےسے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
"قال في النهر؛ لأن الموجود في حلقه أثر داخل من المسام الذي هو خلل البدن والمفطر إنما هو الداخل من المنافذ للاتفاق على أن من اغتسل في ماء فوجد برده في باطنه أنه لايفطر."
(كتاب الصوم، ٢/ ٣٩٥، ط:سعید)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144508102358
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن