کیا روزے کی حالت میں دمے کا مریض انتہائی تکلیف میں سانس لینے والا پمپ استعمال کرسکتا ہے؟
پمپ(انہیلر وغیرہ ) کے استعمال سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، اس لیے روزه کی حالت ميں پمپ کا استعمال نہیں کرسکتے۔ تاہم مریض کو شدید تکلیف ہو تو وہ انہیلر استعمال کرلے، اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا، بعد میں اس روزے کی قضا کرنی ہوگی۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(قوله : لو أدخل حلقه الدخان) أي بأي صورة كان الإدخال (أفطر أي دخان كان)."
(باب ما يفسد الصوم وما لا يفسد،395/2،ط:ايچ ايم سعيد)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144309100801
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن