بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں مخطوبہ کو دیکھنا


سوال

روزہ کی حالت میں رشتہ کے لیے لڑکی کو دیکھناکیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ مخطوبہ کو  تین باتوں کا  لحاظ رکھتے ہوئے  ایک نظر دیکھنا جائز ہے :

1۔ لڑکی کو دیکھنے  کی غرض محض  دیکھنے کی خواہش پوری کرنا نہ ہو، بلکہ نکاح کی سنت کی تکمیل مقصود ہو۔

2۔ ایک ہی مرتبہ دیکھ لیا جائے، باربار دیکھنا ، تنہائی میں  ملاقات اور  نکاح سے قبل روابط  کی شرعًا جائز نہیں ہے۔

3۔ لڑکی کو کسی محرم کی موجودگی میں دیکھا جائے۔

لہذا جس لڑکی سے نکاح کرنے کا ارادہ ہو اس کو بحسب شرائط  ایک نظر دیکھا جا سکتا ہے، اگرچہ دیکھنے والا روزے سے ہو۔

مشکاۃالمصابیح  میں ہے:

"وعن المغيرة بن شعبة قال: خطبت امرأة فقال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم: «هل نظرت إليها؟» قلت: لا، قال: «فانظر إليها فإنه أحرى أن يؤدم بينكما». رواه أحمد والترمذي والنسائي وابن ماجه والدارمي".

(2/268، کتاب النکاح، باب النظر إلی المخطوبة، الفصل الثاني، ط: قدیمی)

فتاوی شامی میں ہے:

"ولو أراد أن یتزوج امرأة فلا بأس أن ینظر إلیها، وإن خاف أن یشتهیها".

(کتاب الحظر والإباحة، باب الاستبراء وغیره ، جلد:6، صفحہ:370، ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309101050

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں