بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں کاٹن بڈ استعمال کرنا


سوال

کیا روزے کی حالت میں کان میں کان صاف کرنے والا تیلا مار سکتے ہیں؟

جواب

کان صاف کرنے والی سلائی( Cotton ear buds) سے کان کی صفائی کرنے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا،اگر ایک مرتبہ کان میں تنکا ڈالنے سے تنکے پر میل ظاہر ہوا اور پھر اس تنکے کو کان میں ڈالا اور اس طرح کئی مرتبہ کیا تو بھی روزہ فاسد نہیں ہو گا،  البتہ دوا یا تیل کان کے اندر ڈال کر صفائی کرنے سے روزہ  فاسد ہوجاتا ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"لو ‌حك ‌أذنه بعود ثم أخرجه وعليه درن ثم أدخله ولو مرارا ........ (لم يفطر)."

(کتاب الصوم، باب ما یفسد الصوم وما لا یفسدہ، 396/2 ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308102011

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں