بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کے دوران فرجِ داخل میں سوکھی روئی رکھنا


سوال

کیا فرجِ داخل میں سوکھی روئی رکھنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ جیسے مذی روکنے کے لیے رکھا جاتا ہے، تاکہ وضو جلدی نہ ٹوٹے۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں روزے کی حالت میں فرجِ داخل میں روئی   اس طرح رکھ لے کہ  کچھ روئی فرج داخل کے  اندر ہو اور کچھ اس  روئی  کا حصہ فرج خارج میں  رہے تو روزہ نہیں ٹوٹے گا۔البتہ اگر روئی فرج داخل میں اس طرح چھپ کر غائب  جائے کہ باہر سے نظر نہ آئے تو روزہ فاسد ہوجائے گا۔

"ولو أدخلت قطنة إن غابت فسد، وإن بقي طرفها في فرجها الخارج لا".

(الدر المختار مع در المحتار: كتاب الصوم، باب ما  يفسد الصوم وما لا يفسد صومه 2/ 397، ط. سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309101244

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں