بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزانہ قبرستان جانا


سوال

روزانہ کی بنیاد پر قبرستان جانا اور اپنے والد کی قبر کی زیارت کرنا اور کچھ قرآن کی تلاوت کرنا کیسا ہے؟

جواب

ہفتے  میں ایک دن قبرستان  جانا مستحب ہے،  بہتر ہے کہ جمعہ کے دن جایا جائے،  تاہم اگر کوئی روزانہ بھی جائے توبھی جائز ہے۔

نیز ایصالِ ثواب کے لیے والد کی قبر کے پاس  قرآنِ پاک کی تلاوت کرنا بھی جائز ہے، البتہ ایصالِ ثواب کے لیے قبر کے پاس ہی تلاوت کرنا ضروری نہیں ہے، کسی بھی جگہ تلاوت کرکے ایصالِ ثواب کیا جاسکتا ہے۔ 

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 242):

"(قوله: و بزيارة القبور) أي لا بأس بها، بل تندب كما في البحر عن المجتبى، فكان ينبغي التصريح به للأمر بها في الحديث المذكور كما في الإمداد، وتزار في كل أسبوع كما في مختارات النوازل. قال في شرح لباب المناسك إلا أن الأفضل يوم الجمعة والسبت والاثنين والخميس، فقد قال محمد بن واسع: الموتى يعلمون بزوارهم يوم الجمعة ويوما قبله ويوما بعده، فتحصل أن يوم الجمعة أفضل. اهـ."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200694

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں