بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مکہ میں سے روزانہ مسجد عائشہ سے احرام باندھنے کا حکم


سوال

میرا تعلق پاکستان سے ہے ، اور ہم یہاں پاکستان سے عمرہ کے لیے گئے ہیں،  ایک عمرہ کرنے کے بعد کیا ہم مکہ مکرمہ کی حدود سے باہر مسجد عائشہ سے احرام باندھ کر ہر دوسرے دن عمرہ کر سکتے ہیں ؟ جس طرح اکثر حاجی یعنی معتمرین روزانہ مسجد عائشہ سے احرام باندھ کر عمرہ کر لیتے ہیں۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں مکہ میں رہتے ہوئےہر روز یا ہر دوسرے دن  مسجد عائشہ سے عمرہ کا احرام باندھنا درست ہے،ثواب کا کام ہے۔

فتاوی شامی میں ہے: 

"(و) الميقات (لمن بمكة) يعني من بداخل الحرم (للحج الحرم وللعمرة الحل)؛ ليتحقق نوع سفر، والتنعيم أفضل."

(کتاب الحج، مطلب فی المواقیت، ج:2، ص:478، ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144502102256

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں