بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 جمادى الاخرى 1446ھ 09 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

روزہ شروع ہونے سے پہلے ڈالی گئی دوا کا ذائقہ محسوس ہو تو روزے کا حکم


سوال

اگر روزہ شروع ہونے سے دو یا ایک منٹ پہلے کان اور ناک میں دوائی ڈالی اور روزہ شروع ہونے کے بعد اسکا ذائقہ حلق میں محسوس ہو جائے تو روزے کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں روزہ برقرار ہے، صرف دوا کا ذائقہ محسوس ہونے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 396):

(قوله: كطعم أدوية) أي لو دق دواء فوجد طعمه في حلقه زيلعي وغيره. وفي القهستاني طعم الأدوية وريح العطر إذا وجد في حلقه لم يفطر كما في المحيط۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200259

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں