بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

روزہ میں ہمبستری کرنا


سوال

رمضان میں بیوی سے جماع ہمبستری کرنےکا کیا حکم ہے دن کے وقت؟

جواب

رمضان میں روزے کی حالت میں ہم بستری کرنا ناجائز اور حرام ہے، اگر روزے کے دوران ہم بستری کی تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور قضااور کفارہ دونوں لازم ہوں گے۔ ایک روزے کے کفارے میں  ساٹھ روزے مسلسل رکھنے واجب ہوتے ہیں۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(وإن جامع) المكلف آدميا مشتهى (في رمضان أداء) لما مر (أو جامع) أو توارت الحشفة (في أحد السبيلين) أنزل أو لا... (عمدا)... قضى)... (وكفر).

وفي الرد: (قوله: في أحد السبيلين) أي القبل أو الدبر وهو الصحيح في الدبر والمختار أنه بالاتفاق ولوالجية لتكامل الجناية لقضاء الشهوة بحر."

(‌‌كتاب الصوم، ‌‌باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده، ج: 2، ص: 409۔411، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509100259

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں