بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزہ کی حالت میں ناک کی رینٹھ پیٹ میں چلی جائے تو کیا حکم ہے؟


سوال

روزہ کی حالت میں ناک کی گندگی پیٹ میں چلی جائے،تو  اس کا کیا حکم  ہے؟

جواب

روزہ کی حالت میں اگر ناک کی رینٹھ پیٹ میں چلی جائے تو  اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا،البتہ اگر رینٹھ ناک سے نکل کر کپڑے یا  ہاتھ وغیرہ پر لگ جائے اور پھر  یہ کسی طریقے سے  حلق سے نیچے اتر جائے تو روزہ فاسد ہو جائے گا، قضا لازم ہوگی، کفارہ نہیں۔

البحر الرائق میں ہے:

"‌الصائم ‌إذا ‌دخل ‌المخاط ‌أنفه ‌من ‌رأسه ‌ثم ‌استشمه ‌ودخل ‌حلقه ‌على ‌تعمد ‌منه ‌لا ‌شيء ‌عليه؛ لأنه بمنزلة ريقه إلا أن يجعله على كفه ثم يبتلعه فيكون عليه القضاء، وفي الظهيرية وكذا المخاط والبزاق يخرج من فيه أو أنفه فاستشمه واستنشقه لا يفسد صومه"۔

(کتاب الصوم، باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده، ج:2، ص:294، ط:دار الكتاب الإسلامي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509100308

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں