روزے کی حالت میں مسواک کرنا کیسا ہے؟
روزے کی حالت میں مسواک استعمال کرنا جائز ہے، اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، اور اگر مسواک کرتے وقت دانتوں اور مسوڑھوں سے خون نکل آئے، اسے تھوک دیا جائے، اندر نہ نگلا جائے تو بھی روزہ فاسد نہیں ہوتا، اگرچہ خون کا رنگ تھوک پر غالب ہو۔
البتہ اگر خون تھوک پر غالب ہو یا برابر ہو اور روزہ دار اپنے اختیار سے اسے نگل لے تو روزہ فاسد ہو جائے گا، قضا لازم ہوگی، کفارہ نہیں ہو گا۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"ولا بأس بالسواك الرطب واليابس في الغداة والعشي عندنا، قال أبو يوسف - رحمه الله تعالى - يكره المبلول بالماء، وفي ظاهر الرواية: لا بأس بذلك، وأما الرطب الأخضر: فلا بأس به عند الكل، كذا في فتاوى قاضي خان."
(کتاب الصوم، الباب الثالث فيما يكره للصائم وما لا يكره، ج: 1، صفحہ: 199، ط: دار الفکر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144209201337
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن