اگر ہمارے گلے میں درد ہو تو کیا روزے کی حالت میں غرارے کر سکتے ہیں ؟
صورتِ مسئولہ میں روزے کے دوران تکلیف زیادہ ہو اور غرارے کے علاوہ علاج کی سہولت نہ ہو، یا کوئی اور چیز مفید نہ ہو تو غرارے کرسکتاہے، البتہ اگر غرارے کرنے میں پانی حلق سے نیچے اتر جائے گا تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور اس روزے کی قضا لازم ہوگی، کفارہ نہیں ۔
فتاوی شامی میں ہے:
" (والمبالغة فيهما) بالغرغرة، ومجاوزة المارن (لغير الصائم) لاحتمال الفساد."
(کتاب الطهارة، سنن الوضوء، ج:1، ص: 116 ط: سعید)
وفیه أیضا:
"(والمبالغة فيهما) بالغرغرة، ومجاوزة المارن (لغير الصائم) لاحتمال الفساد. (قوله: فسبقه الماء) أي يفسد صومه إن كان ذاكرا له وإلا فلا."
(کتاب الصوم ، باب ما یفسد الصوم وما لا یفسده ، ج:2، ص:401، ط: سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144309100950
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن