بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزہ کی حالت میں خون نکلنے سے روزہ کا حکم


سوال

آج صبح میرا ہاتھ زخمی ہوا جس سے معمولی مقدار میں خون بہہ گیا اور ظہر کے وقت ناک سے خون جاری ہوا تو ایسے حالت میں روزے کی نوعیت کیا ہوگی آیا روزہ  برقرار ہے یا ٹوٹ گیا؟

جواب

روزہ کے دوران جسم کے کسی بھی حصہ سے خون نکلے گا تو روزہ فاسد نہیں ہوگا  البتہ وضو فاسد ہو جائے گا۔ لہذا  آپ کا روزہ نہیں ٹوٹا۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"قال النبي صلى الله عليه وسلم: الفطر مما يدخل، والوضوء مما يخرج."

( فصل ارکان الصوم ، کتاب الصوم  جلد 2 ص: 92 ط: دار الکتب العلمیہ)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144309100234

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں