بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں جاندار کی تصویر کا دیکھنا اور بنانا


سوال

روزے کی حالت میں جاندار کی تصویر دیکھنے کا حکم؟

جواب

عام ایام میں  بھی شدید ضرورت کے بغیر جاندار کی تصویر بنانا (خواہ ڈیجیٹل ہو) حرام اور کبیرہ  گناہ ہے،  جاندار کی تصاویر والی  ویڈیو  بنانا، دیکھنا، اور موبائل میں محفوظ رکھنا  جائز نہیں، یہ سارے گناہ کے کام ہیں اور  اگر یہ کام   رمضان میں ہو ں تو  اور زیادہ خطرے کی بات ہے، اور روزے کا اجر و ثواب ختم کرنے کا ذریعہ ہے، جس طرح رمضان المبارک میں نیکیوں کا ثواب زیادہ ہوجاتاہے، اسی طرح اس مبارک وقت میں گناہ پر زیادہ پکڑ کا خطرہ ہے، لہذا عام دنوں  میں بھی اور رمضان المبارک  کےمہینہ میں خصوصاً ان  فضولیات میں  وقت ضائع کرنے کے بجائے زیادہ سے زیادہ وقت اللہ تعالیٰ کے ذکر ، عبادات، قرآن کریم کی تلاوت، درود شریف  اور توبہ واستغفار میں صرف  کر کے اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی رمضان المبارک جیسی  عظیم نعمت کی قدردانی کرنی چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208201229

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں