بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں بھاپ لینے کا حکم


سوال

روزہ کی حالت میں بھاپ لے سکتے ہیں؟ یعنی گرم پانی میں بام ڈال کر اس سے بھاپ لینے کا کیا حکم ہے؟

جواب

واضح رہے کہ روزے کے حالت میں   پانی میں بام ڈال کر یا  یا پانی میں بام ڈالے بغیر  پانی سےبھاپ لینے کی صورت میں روزہ فاسد (ٹوٹ) ہو جاۓ گا، صرف قضا  لازم ہوگی۔

تنویر الابصار مع الدر المختار میں ہے:

"(أو ‌دخل ‌حلقه ‌غبار ‌أو ‌ذباب ‌أو ‌دخان) ....... ومفاده أنه لو أدخل حلقه الدخان أفطر، أي دخان كان ولو عودا أو عنبرا لو ذاكرا لامكان التحرز عنه، فليتنبه له كمابسطه الشرنبلالي."

(كتاب الصوم، باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده،395/2، ط:سعيد)

مراقی الفلاح شرح نور الایضاح میں ہے:

"من ‌أدخل ‌بصنعه ‌دخانا حلقه بأي صورة كان الإدخال فسد صومه سواء كان دخان عنبرا أو عودا أو غيرهما."

(كتاب الصوم، باب ما لا يفسد الصوم،245،ط:المكتبة العصرية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144409100026

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں