بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

رویحہ نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

رُوَیْحَة(Rowaiha) نام رکھنا جائز ہے؟ اس کے کیا معنی ہے اور صحابیہ کا یہ نام ہے یا نہیں؟ 

جواب

"رویحہ"ریح کی تصغیر ہے، ریح کا معنی ہے، ہوا، "رویحہ "  کا معنی ہوگا تھوڑی سی ہوا، اسی طرح اس کا ایک معنی : "راحت" بھی ہے۔ معنی کے صحیح ہونے کی وجہ سے یہ نام بچی کے لیے رکھ سکتے ہیں، صحابیات کے ناموں میں ہمیں یہ نام نہیں مل سکا۔ بہتر یہ ہے کہ صحابیات میں سے کسی کے نام پرنام رکھاجائے۔

لسان العرب میں ہے:

"التهذيب: الريح ياؤها واو صيرت ياء لانكسار ما قبلها، وتصغيرها ‌رويحة، وجمعها رياح وأرواح."

(ج، فصل الراء المہملۃ، ج:2، ص:455، ط:دار صادر بیروت )

مصباح اللغات میں ہے:

"الریح:ہوا، ج:اریاح و ارواح۔"

(ریح، ص:322، ط:قدیمی کتب خانہ کراچی)

تہذیب اللغۃ میں ہے:

"وقال الليث: الريح ياؤها واو صيرت ياء لانكسار ما قبلها، قال: وتصغيرها ‌رويحة."

(باب الحاء والراء، ج:5، ص:139، ط:دار احیاء التراث العربی بیروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408100179

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں