بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روٹی وغیر پر اگر کوئی مقدس نام کا نقش ظاہر ہوجائے تو کیا حکم ہے؟


سوال

ایک لڑکی نے چار روٹیاں پکائی تو ان پر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لکھا تھا اس کی کیا وجہ ہے؟

جواب

اللہ تعالیٰ کی نشانیوں کا ظہور کائنات میں مختلف شکلوں میں ہوتا رہتا ہے،اس کے علاوہ اس کی کوئی شرعی  وجہ نہیں ہے،لیکن اکثر  اس طرح  کے مقدس ناموں کے نقش کا وہم  بھی ہوجاتا ہے،بہر حال وہ  روٹیاں کھائی جا سکتی ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402101962

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں