بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

روشم نام رکھنے کا حکم


سوال

میں اپنی بیٹی کا نام روشم رکھنا چاہتا ہوں ، یہ نام رکھنا کیسا ہے اور اس کا عربی ، یا اردو میں کیا مطلب ہے؟

جواب

"روشم " فارسی زبان کا لفظ ہے،جس کا معنی ہے"و آن مھر چوبینی است کہ بدان مھر کنند"،یعنی اردو میں  اس کا معنی ہے"لکڑی کی مہر بنا کر،چیزوں پر لگانا"،  یہ نام رکھنا درست ہے، البتہ ایسے لفظ سے نام رکھنے کے بجائے کسی اچھے معنی ٰوالےنام کا انتخاب کیا جائے،تا ہم لڑکوں کا نام انبیاء کرام علیہم السلام اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم جب کہ لڑکیوں کے نام  ازواجِ مطہرات و دیگر صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے منتخب کرنا زیادہ بہتر ہے۔

لغت نامه دهخدا میں ہے:

"روشم. [ رَ ش َ ] ( اِ ) جوالیقی در المعرب آرد: روسم فارسی معرب است و روشم با شین معجمه نیز گویند و آن مهر چوبینی است که بدان مهر کنند."

(حرف راء، ج:7، ص:10259، ط: تھران ایران)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506100368

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں