بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے رکھنے کے لیے ماہواری بند کرنے والی دوائی کھانے کا حکم


سوال

کیا رمضان المبارک کے روزے پورے رکھنے کے لئے ماہواری بند کرنے کی دوائی کھا سکتے ہیں؟  اس کا کوئی گناہ تو نہیں ہو گا؟

جواب

  حیض  آنے سے پہلےدوائی کے ذریعے سے حیض کے خون کو بند کرنے سے پاکی حاصل ہوجاتی ہےالبتہ  حیض کے خون کو  دوائی وغیرہ کے ذریعے    بند کرنا اگر صحت کے لیے مضر نہ ہو تو جائز ہے اور کوئی گناہ نہیں ہے اور اگر صحت کے لیے مضر ہو تو ناجائز اور گناہ ہے لیکن گناہ کے باوجود اگر خون رک گیا تو روزہ درست ہوگا۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"منها الطهارة عن الحيض، والنفاس فإنها شرط صحة الأداء بإجماع الصحابة رضي الله عنهم."

(کتاب الصوم،فصل شرائط انواع الصوم، ج:2، ص:83، ط:دارالکتب العلمیۃ بیروت)

فتاوی شامی میں ہے:

"(قوله: بخلاف الحائض) ؛ لأن الشرع اعتبر دم الحيض كالخارج حيث جعلها حائضا وكان القياس خلافه لانعدام دم الحيض حسا اهـ حلية. وهذا إذا منعته بعد نزوله إلى الفرج الخارج كما أفاده البركوي، لما مر أنه لا يثبت الحيض إلا بالبروز لا بالإحساس به خلافا لمحمد، فلو أحست به فوضعت الكرسف في الفرج الداخل ومنعته من الخروج فهي طاهرة كما لو حبس المني في القصبة."

(کتاب الطھارۃ، باب الحیض، ج:1، ص:308، ط:ایچ ایم سعید کمپنی)

الاشباہ و النظائر میں ہے:

"نظير القاعدة الرابعة قاعدة خامسة :و هي درء المفاسد اولي من جلب المصالح۔ فاذا تعارضت مفسدة و مصلحة قدم دفع مفسدة غالبا لان اعتناء الشرع بالمنهيات اشد من اعتنائه بالمامورات."

(الفن الاول:القواعد الکلیہ، القاعدۃ الخامسۃ، ص:78، ط: مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144508102452

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں