بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

رول نمبر پکار تے وقت سبحان اللہ بولنا


سوال

اسکول میں حاضری کے وقت جب رول نمبر بولا جاتا ہے تو بعض بچے سبحان اللہ بعض الحمدللہ اور بعض اللہ کہہ کر حاضری لگواتے ہیں،تو ایسا کرنا شرعاً جائز ہے یا ناجائز ؟

جواب

ا سکول میں حاضری کے وقت میں رول نمبر کے جواب میں سبحان اللہ، ماشااللہ، الحمد اللہ، یا اللہ اکبر کہنا  درست نہیں ہے،اور یہ  ان  مقدس کلما ت کی تعظیم کے منافی ہے،   کہنے والا اجر کا مستحق نہیں ہوگا۔

 الأشباه والنظائرمیں ہے:

"‌وله ‌نظائر ‌كثيرة ‌في ‌ألفاظ ‌التكفير، كلها ترجع إلى قصد الاستخفاف به

وقال قاضي خان: الفقاعي إذا قال عند فتح الفقاع للمشتري: صل على محمد: قالوا يكون آثما، وكذا الحارس إذا قال في الحراسة: لا إله إلا الله يعني لأجل الإعلام، بأنه مستيقظ بخلاف العالم إذا قال في المجلس: صلوا على النبيفإنه يثاب على ذلك."

(‌‌القاعدة الثانية: الأمور بمقاصدها،ص:23،ط:دارالکتب العلمیة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404101039

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں