بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روح سے متعلق سوال


سوال

انسانی جسم میں روح کتنی بار ڈالی جاتی ہے؟

جواب

ماں کے پیٹ میں ابتداءً بچے پر تین ادوار آتے ہیں، ابتدائی چالیس دن نطفہ رہتا ہے، پھر چالیس دن میں خون کا لوتھڑا بن جاتا ہے، اس کے بعد اگلے چالیس دن میں گوشت کا ٹکڑا بنا دیا جاتا ہے، جب ایک سو بیس دن پورے ہو جاتے ہیں تو اس میں روح پھونک دی جاتی ہے۔

اور جب انسان کا دنیا میں وقت پورا ہوجاتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے حکم سے  اس کی روح قبض کرلی جاتی ہے۔

اگر سوال کا مقصد کچھ اور ہے تو اس کی وضاحت کرکے دوبارہ سوال بھیج سکتے ہیں۔

نیز روح کی حقیت اور ماہیت سے متعلق تفصیل کے لیے درج ذیل لنک جامعہ کا فتویٰ ملاحظہ فرمالیں:

روح کی حقیقت

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210201339

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں