شوہر نے بیوی کو رات میں نشے کی حالت میں ایک طلاق دی اور بیوی اپنی ماں کے گھر جانے کے بجائےشوہر کے گھررہی، اب شوہر اس سے رجوع کرنا چاہتا ہے اس کاکیا طریقہ کار ہے رہنمائی فرمائے۔
صورتِ مسئولہ میں اگر شوہر نے صریح الفاظ سے طلاق دی ہے تو ایک طلاقِ رجعی واقع ہو گئی ،عدت میں رجوع کا طریقہ یہ ہے کہ شوہردورانِ عدت بیوی سے زبانی کہہ دے کہ میں آپ سے رجوع کرتا ہوں، اور بہتر یہ ہے کہ اس پر کوئی گواہ بھی بنالے، تاکہ بعد میں کوئی انکار نہ کر سکے، رجوع کے بعد آئندہ صرف دو طلاقوں کا اختیار ہو گا۔
فتاویٰ ہندیہ میں ہے:
"وإذا طلق الرجل امرأته تطليقةً رجعيةً أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض."
(الباب السادس فيما تحل به المطلقة وما يتصل به ج:1، ص: 470، ط: ماجديه)
وفیہ ایضاً:
"وهي –الرجعة- على ضربين: سني، وبدعي، فالسني أن يراجعها بالقول ويشهد على رجعتها شاهدين ويعلمها بذلك."
(الباب السادس في الرجعة وفيما تحل به المطلقة وما يتصل به، ج:1، ص:468، ط: ماجديه)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144410101466
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن