بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روحوں کا جمعرات کو گھر آنا


سوال

کیا جمعرات کو ارواح گھر آتی ہیں؟

جواب

جمعرات کی شب یا دن کو روحوں کا اپنے گھر آنا یا چکر لگانا  کسی بھی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے۔

فتاوی دار العلوم دیوبند میں ہے:

’’بہت سے علماء کی زبانی سنا ہے کہ جمعرات کو روح اپنے اقرباء کے گھر آتی ہے اور ثواب کی امیدوار ہوتی ہے اور جمعہ کی نماز پڑھ کر واپس ہوتی ہے، یہ صحیح ہے یا نہیں؟

الجواب: یہ کچھ تحقیقی بات نہیں، فقط‘‘. (فتاوی دار العلوم دیوبند، کتاب الجنائز 5 / 315 ط: دار الاشاعت) فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200317

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں