بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روہید نام رکھنا


سوال

روہید نام رکھنا کیسا ہے؟معنیٰ و مطلب بھی بیان کیجیے؟

جواب

رَهِيد کا معنیٰ ہے: نرم و ملائم شخص ، اور اس کی تصغیر ہے:رُهَيد. اس معنیٰ کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست ہے۔

البتہ رُوهَيد(راء کے بعد واو) نام نہیں مل سکا۔

مقاییس اللغۃ میں ہے:

"‌‌(‌رهد) الراء والهاء والدال أصيل يدل على نعمة، وهي الرهادة. ويقال هي رهيدة، أي رخصة. فأما ابن دريد فقد ذكر ما يقارب هذا القياس، قال: يقال رهدت الشيء رهدا، إذا سحقته سحقا شديدا. قال: والرهيدة: بر يدق ويصب عليه اللبن."

(رهد، ج:٢، ص:٤٤٨، ط:دار الفكر)

تاج العروس میں ہے:

"(رَهَدَهُ) ، أَي الشيْءِ (كمَنَعَهُ) يَرْهَدُه رَهْداً. أَهمله الجوهَرِيُّ، وَفِي التكملة: أَي (سَحَقه) سَحْقاً (شَدِيداً) ، وَالْكَاف أَعرف.(والرَّهَادَة) ، بالفتحِ: (النَّعْمةُ) والرَّخَاصةُ، عَن اللّيث.(و) الرَّهِيد الناعِمُ الرَّخْص.و (الرَّهِيدَةُ: الشَّابَّةُ الرَّخْصَةُ الناعِمَةُ من النّساءِ.(و) الرَّهِيدَة: (البُرُّ يُدَقُّ ويُصَبُّ عَلَيْهِ لَبَنٌ) فيؤْكل.

(رهد، ج:٨، ص:١٢١، ط:دار إحياء التراث العربي)

القاموس الوحید میں ہے:

"رَهَدَ:ملائم اور خستہ ہونا، نازک ہونا،  هو رَهِيدٌ، و هي رَهِيدَةٌ."

(ج:1، ص:675، ط:ادارہ اسلامیات)

فقط واللہ واعلم


فتوی نمبر : 144505102039

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں