ہمارا جزیرہ روڈریگس RODRIGUES جو کہ موریشس کے ماتحت میں ہے، ہمارا ایک ہی وقت ہے، موریشس کی حکومت ایک ہی ہے اور کرنسی ایک ہے، دوری موریشس سے 617 کلو میٹر ہے، روڈریگس کا عرض 20کلو میٹر ہے، روڈریگس کا طول 8 کلو میٹر موریشس کا طول 60 کلو میٹر موریشس کا عرض 40 کلو میٹر ہے۔ رورڈریگس میں طلوع موریشس سے 23 منٹ قبل ہوتاہے، روڈریگس میں عید کی چھٹی موریشس کے ہلال پر مدار ہے، کیا حنفی فقہ کے اعتبار سے روڈریگس اور موریشس ایک ہی ہلال پر رمضان اور عید کر سکتے ہیں؟
بلادِ قریبہ میں اختلافِ مطالع معتبر ہونے یا نہ ہونے میں فقہاء کا اختلاف ہے۔(۱) البتہ بلادِ بعیدہ میں اختلافِ مطالع معتبر ہونے پر ابنِ رشد نے اجماع نقل کیا ہے۔ ( ۲) اب بلادِ بعیدہ کی تعیین میں اقوال مختلف ہیں، علامہ شامی نے لکھا ہے کہ :بعض فقہاء فرماتےہیں کہ: ایک مہینہ کی مسافت پر مطلع بدل جاتا ہے، اور فقہاء کی تصریحات کے مطابق تین دن کا سفر 48 میل بنتا ہے تو اس کے حساب سے چارسواسی میل کی مسافت پر مطلع تبدیل ہوگا۔ دوسرا قول یہ لکھا ہے کہ: چوبیس فرسخ پر مطلع بدل جائے گا۔ (۳) اور معارف السنن میں حضرت بنوری رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ ہر پانچ سو میل کی مسافت پر مطلع بدل جاتا ہے۔ (۴)
لہذا مذکورہ صورت میں جب کہ مسافت 500 میل یا 480 میل سے کم ہی ہے تو دونوں علاقے ایک ہی ہلال پر عید کریں گے۔ فقط واللہ اعلم
حوالہ جات:
فتوی نمبر : 144109200159
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن