بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1446ھ 18 مارچ 2025 ء

دارالافتاء

 

روبوٹ کی ذریعہ ڈیجیٹل کرنسی کی مائننگ کا حکم


سوال

 ٹیلیگرام میں روبوٹ ڈیزائن کیے گئے ہیں جن کے ذریعے ڈیجیٹل کرنسی نکالی جاتی ہے! اب سوال یہ ہے کہ ان روبوٹس کے ذریعے ڈیجیٹل کرنسی کی مائننگ اور ان کی خرید و فروخت کا کیا حکم ہے؟

جواب

ڈیجیٹل کرنسی کی مائننگ  اور ان کی خرید و فروخت نا جائز و حرام ہے چاہے انسان خود یہ کام کرے یا روبوٹ کے ذریعہ یہ کام کرے، کیونکہ ڈیجیٹل کرنسی یعنی "بٹ کوائن" "کرپٹوکرنسی" محض ایک فرضی کرنسی ہے، اس میں حقیقی کرنسی کے بنیادی اوصاف اور شرائط بالکل موجود نہیں ہیں،  لہذا موجودہ  زمانے میں ان کی خرید و فروخت  کے نام سے انٹرنیٹ پر اور الیکٹرونک مارکیٹ میں جو کاروبار چل رہا ہے وہ حلال اور جائز نہیں ہے، وہ محض دھوکا ہے، اس میں حقیقت میں کوئی مادی چیز نہیں ہوتی، اور اس میں قبضہ بھی نہیں ہوتا صرف اکاؤنٹ میں کچھ عدد آجاتے ہیں، اور یہ فاریکس ٹریڈنگ کی طرح سود اور جوے کی ایک شکل ہے، اس لیے " بٹ کوائن" یا کسی بھی " ڈیجیٹل کرنسی" کے نام نہاد کاروبار میں پیسے لگانا اور خرید و فروخت میں شامل ہونا جائز نہیں ہے۔

( ماخوذ: تجارت کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا: 2/ 92) 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144512100194

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں