بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روڈ ایکسیڈنٹ میں موت ہوجانے پر دیت کس پر لازم ہے؟


سوال

میرے ایک دوست کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے جس میں ایک موٹر سائیکل والا فوت ہوا غلطی بھی موٹر سائیکل والے کی ہی تھی ، اس کو دیت بھی دی ہے ، اب کیا اس پر روزے رکھنا واجب ہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر واقعۃً غلطی موٹر سائیکل والے کی ہی تھی اور یہ ثابت بھی ہوجائے کہ واقعی موٹر سائیکل والے کی اپنی غلطی کی وجہ سے ہی اُس کا ایکسیڈنٹ میں انتقال ہوگیا ہے ، تو ایسی صورت میں آپ کے دوست پر نہ دیت واجب تھی نہ کوئی کفارہ لازم ہوا ہے۔لیکن اگر یہ ثابت ہوگیا کہ یہ قتلِ خطا کی صورت ہے تو ایسی صورت میں آپ کے دوست پر قتلِ خطا کی دیت اور کفارہ واجب ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے :

"الأصل أن المرور في طریق المسلمین مباح بشرط السلامة فیما یمکن الإحتراز عنه، ضمن الراکب في طریق العامة ما وطئت أو خطبت بیدها أو صدمت."

(كتاب الديات، باب جناية البهيمة، (ص: 719) ط: دار الكتب العلمية بيروت)

الفقه الإسلامي وأدلته :

"أما إذا کان المخطئ أحد المتصادمین کان الضمان علیه باتفاق الفقهاء". (الفقه الإسلامي وأدلّته: الفصل الرابع: حالات طارئة من الاعتداء بطريق التسبيب  المبحث الثاني ـ جناية الحائط المائل ونحوه مما يحدثه الرجل في الطريق ـ سقوط البناء أو الجدار، (7/ 790 ) ط: دار الفكر ، دمشق)

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144311101719

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں