بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رمیصاء نام کا صحیح تلفظ


سوال

میں نے اپنی بیٹی کا نام اسلامی نام رومیصہ رکھا ہے،  پہلے یہ نام حرفِ صاد  کی جگہ سین تھا، سب نے کہا سین نہیں ہے، صاد ہے، پھر میں نے (ب فارم) پر رومیصہ کروا دیا ، اور اب میٹرک میں ہے میری بیٹی حافظہ ہے ، مدرسہ والوں نے صحیح کروایا تھا، اب پھر وہی مسئلہ کہ نام ٹھیک نہیں ہے ، براے مہربانی میری رہنمائی کریں۔

جواب

سوال سے مقصد اگر بچی کا نام صحابیہ کے نام پر رکھنا تھا، تو مذکورہ نام صاد کے تلفظ کے ساتھ مشہور صحابی حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی والدہ ماجدہ امّ سلیم رضی اللہ عنہا کا نام ہے، البتہ اس کا مکمل تلفظ رومیصہ (یعنی واو اور حرفِ ہاء)کے بجائے رمیصاء(بغیر واو اور آخر میں الفِ ممدودہ کے ساتھ) ہے، جس کا معنی ہے: ستارہ، اور بچی کا نام صحابیہ کے نام پر رکھنا باعث اجر وثواب بھی ہے۔

نیز '' رُمَیْسَه'' (سین کے ساتھ ) یہ ”رمس “ کی تصغیر ہے، اس کے معنی ہیں: نشان مٹانا۔ (القاموس الوحید، ص:547، ط:ادارۃ الاسلامیات)

مذکورہ تلفظ  کے ساتھ یعنی سین کے ساتھ یہ نام صحابیات میں سے کسی کا نام تلاش کے باوجود نہیں مل سکا، معنیٰ کے اعتبار سے یہ نام بہتر نہیں۔

تلقيح فهوم أهل الأثر لأبي الفرج عبد الرحمن ابن الجوزي میں ہے:

"من اسمها الرميصاء الرميصاء بنت ملحان بن خالد وهي أم سليم أم أنس بن مالك ويقال الغميصاء ويقال اسمها سهلة ويقال رميكة ويقال رميثة ويقال أنيفة الرميصاء وقيل العميصاء وهي أم حرام بنت ملحان أخت أم سليم خالة أنس بن مالك زوجة عبادة".

(تسمية جميع النساء اللواتي لهن صحبة لرسول الله صلى الله عليه وسلم، الاسماء المفردۃ، ص:241، ط:شرکة دارالارقم)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144310100219

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں