بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رزق میں برکت کا عمل


سوال

تقریباً 2.5 سال ہو گیے نوکری چھوڑ کر د کان بنائی تھی مگر د کان اپنے اخراجات تک  پورے نہیں  کر رہی ہے، میں نے جگہ بھی تبدیل کر کے دیکھ لی ، جبکہ جگہ متعلقہ کاروبار کے لیے موزوں ترین ہے مگر پتا نہیں کاروبار کیوں نہیں چل رہا.

دعا کیجئے اور رہنمائی فرمائیں

جواب

فجر  کی نماز کے بعد ستر مرتبہ پابندی سے یہ آیت پڑھا کریں، ان شاءاللہ رزق کی تنگی سے محفوظ رہیں  گے:

" اَللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَن يَشَاءُ وَهُوَ الْقَوِيُّ العَزِيزُ."( الشوری: ١٩)

نیز  ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اور چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:

"اَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَنْ مَنْ سِوَاكَ".

نیز کثرت سے درج ذیل دعا پڑھنے  کا معمول بنائیں، ان شاء اللہ  پریشانیوں سے نجات نصیب ہوگی۔

"تَوَكَّلْتُ عَلَى الْحَيِّ الَّذِي لَا يَمُوتُ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ شَرِيكٌ فِي الْمُلْكِ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ وَلِيٌّ مِنَ الذُّلِّ وَكَبِّرْهُ تَكْبِيرًا."

الفردوس بمأثور الخطاب للديلميمیں ہے:

٨٣٩٥ - أبو هريرة:

إذا أصابك سقم أو فقر فقل: " توكلت على الحي الذي لا يموت الحمد لله لذي لم يتخذ ولدا ولم يكن له شريك في الملك ولم يكن له ولي من الذل وكبره تكبيرا."

( باب الياء، ٥ / ٣٤٩، ط: دار الكتب العلمية بيروت )

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144405100111

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں