بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رزق میں برکت کا وظیفہ


سوال

الحمد للہ میں 5 وقت کا نمازی ہوں ،بہت اچھی جاب کرتا ہوں اور دیگر دینی کام بھی کرتا ہوں بہت بہت خوش گوار زندگی گزار رہا ہوں، گاڑی اور اپنا گھر لینا چاہتا ہوں- ہر وقت استغفار تیسرا کلمہ اور درود شریف بھی پڑھتا رہتا ہوں اس کا حل بتا دیں - بس پیسے میں برکت نہیں  ہو رہی؟

جواب

صورت ِ مسئولہ میں اپنے معمولات جاری رکھیں،اور اس کے  ساتھ ساتھ   فجر  کی نماز کے بعد ستر مرتبہ پابندی سے یہ آیت پڑھا کریں، ان شاءاللہ رزق میں برکت ہو گی:

" اَللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَن يَشَاءُ وَهُوَ الْقَوِيُّ العَزِيزُ "( الشورٰي)

   ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اور چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:

"اَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَنْ مَنْ سِوَاكَ".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404100517

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں