بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رزق میں برکت اور نوکری کے حصول کے لیے وظیفہ


سوال

میرے گھر میں خیر و عافیت نہیں ہو رہی۔ میرےگھر میں رزق میں برکت نہیں ہو رہی اور نہ ہی گھر میں کوئی سکون مل رہا ہے ۔ہم سب گھر کے افراد میں ناچاقی رہتی ہے۔میں بہت کوشش کرتا ہوں آگے بڑھنے کے لئے، لیکن مجھے کوئی خاص کامیابی نہیں ہو رہی۔میں نے بڑی کوشش کی ہے کہ مجھے کوئی نوکری مل جائے ۔لیکن ابھی تک نہیں مل رہی۔12 سال سے مسلسل کوشش کر رہا ہوں۔ آپ مجھے کوئی ایسا روحانی عمل بتائے جس سے میرے گھر میں سکون پیدا ہو جائے اور ہمارے گھر مال اور رزق میں اللہ تعالیٰ برکت عطا کرے اور مجھے نوکری مل جائے۔

جواب

آپ پانچ وقت نماز کا اہتمام کریں استغفار کی کثرت اور  ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اور چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:

"أَللّهمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَنْ مَنْ سِوَاكَ"

اور جب بھی وضو کیا کریں دورانِ وضو درج ذیل دعا کا اہتمام کیا کریں:

"أللهُمَّ اغْفِرْلِيْ ذَنْبِيْ وَ وَسِّعْ لِيْ فِيْ دَارِيْ وَ بَارِكْ لِيْ فِيْ رِزْقِيْ" 

آپ کے مسائل اور ان کا حل میں ہے:

"ہر نماز باجماعت تکبیر کی پابندی کے ساتھ ادا کیجئے اور نماز کے بعد تین بار سورہ فاتحہ اور تین مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کردعا کیجئے۔"

( اوراد و وظائف،نوکری کیلئے وظیفہ،ج: 4، ص: 249،ط: لدھیانوی)

مشکاۃ المصابیح میں ہے:

"وعن علي: أنه جاءه مكاتب فقال: إني عجزت عن كتابي فأعني قال: ألا أعلمك كلمات علمنيهن رسول الله صلى الله عليه وسلم لو كان عليك مثل جبل كبير دينا أداه الله عنك. قل: «اللهم اكفني بحلالك عن حرامك وأغنني بفضلك عمن سواك» . رواه الترمذي والبيهقي في الدعوات الكبير."

( كتاب مشكاة المصابيح - باب الدعوات في الأوقاف- الفصل الثاني- ج:2، ص756 - الناشر: المكتب الإسلامي - بيروت)

سنن النسائی میں ہے:

"9828- أخبرنا محمد بن عبد الأعلى قال: حدثنا المعتمر يعني ابن سليمان قال: سمعت عبادا يعني ابن عباد بن علقمة يقول: سمعت أبا مجلز، يقول: قال أبو موسى: أتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم وتوضأ، فسمعته يدعو يقول: «اللهم اغفر لي ذنبي، ووسع لي في داري، وبارك لي في رزقي» قال: فقلت: يا نبي الله، لقد سمعتك تدعو بكذا وكذا قال: «وهل تركن من شيء؟."

( كتاب السنن الكبرى النسائي ،  كتاب عمل اليوم والليلة - باب: ما يقول إذا توضأ،ج:9،ص36 -  الناشر: مؤسسة الرسالة - بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406101848

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں