گھر میں جوآمدنی آتی ہے اس میں برکت نہیں ہے، ایسی دعا بتائیں جس کے بعد آمدنی میں برکت ہو۔
فرض نمازوں كي پابندی کا اہتمام کریں ،اس کے ساتھ ساتھ فجر کی نماز کے بعد ستر مرتبہ پابندی سے یہ آیت پڑھا کریں، ان شاءاللہ رزق میں برکت ہو گی:
اَللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَن يَشَاءُ وَهُوَ الْقَوِيُّ العَزِيزُ ( الشورٰي)
ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اور چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:
"اَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَنْ مَنْ سِوَاكَ".
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144208200589
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن