بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 رمضان 1446ھ 23 مارچ 2025 ء

دارالافتاء

 

روایت:’’بے نمازی کی نحوست 40 گھروں تک جاتی ہے‘‘ کی تحقیق


سوال

’’بے نمازی کی نحوست 40 گھروں تک جاتی ہے‘‘۔ اس حدیث شریف کا کیا حکم ہے؟

جواب

حدیث کی کتابوں میں نماز نہ پڑھنے پر مختلف وعیدیں  مذکورہیں ،تاہم سوال میں آپ نے جو الفاظ ذکر کیے ہیں،  تلاش کے باوجود ہمیں ایسی کوئی حدیث نہیں مل سکی، لہذا جب تک کسی معتبر سند سے اس کاثبوت نہ مل جائے، اسے نبی کریم کی طرف منسوب کرکے بیان کرنے سے احترازکیا جائے۔ 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501100484

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں