بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

رشوت کی تعریف اور اسکا حکم


سوال

رشوت کی کیا تعریف ہے؟اوراس کا حکم کیاہے؟

جواب

اپنے فرض منصبی کی ادائیگی پریا اس کے ترک کرنے پرکسی سےکچھ لینارشوت کہلاتاہے۔ رشوت لینااوردینادونوں حرام ہیں البتہ اگراپنےحق کی وصولیابی کے لیےرشوت دینی پڑتی ہوتوبایں صورت رشوت لینے والےکےلیےتوناجائزہےالبتہ دینے والاامید ہےکہ مواخذہ سے بچ جائےگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200588

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں