بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 جمادى الاخرى 1446ھ 08 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

رشوت دے کر نوکری لینا


سوال

رشوت دے کر نوکری  لینا جائز ہے ؟

 

جواب

واضح رے کہ رشوت لینے اور دینے والے پر حدیث میں لعنت وارد ہوئی ہے جیسا کہ سنن ابی داؤد میں ہے:

’’عن أبي سلمة، عن عبد الله بن عمرو، قال: «لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم الراشي والمرتشي»‘‘.

  (3/ 300،کتاب الأقضیة، باب في کراهیة الرشوة، رقم الحدیث: 3580،ط: المکتبة العصریة)

لہذا ا گر کسی نوکری کے آپ اہل ہیں اور تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے باوجود آپ کو نوکری نہیں دی جارہی ہو اور رقم کا مطالبہ کیا جا رہا ہو، تو اس صورت میں بھی رشوت دے کر نوکری حاصل کرنے کی شرعًا اجازت نہ ہوگی، کوئی اور متبادل حلال ذریعہ اختیار کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ہاں! البتہ اگر آپ مطلوبہ نوکری کے اہل ہوں اور قانونی تقاضے پورے ہوں تو جائز طریقے سے سفارش کے ذریعے  ملازمت حاصل کرنا جائز ہوگا۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201536

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں