بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

رشتہ کے لیے وظیفہ


سوال

میری بیٹی کے رشتوں کا مسئلہ ہے، اچھی جگہ سے رشتے نہیں آتے اور  ہمارے علاقے کا بھی مسئلہ ہے، علاقے کا نام سن کر  کوئی آنے کو راضی نہیں ہوتا ہے، کوئی ایسا وظیفہ بتا دیں کہ ہماری خواہش کے مطابق کوئی اچھا رشتہ آجائے۔ اس وجہ سے ہم بہت پریشان ہیں!

جواب

درج ذیل دو وظائف میں سے کوئی ایک وظیفہ کرلیں: 

1 عشاء کی نماز کے بعد 1400 مرتبہ يَا وَدُوْدُ پڑھ کر دعا کیا کریں۔ (چالیس دن تک یہ عمل کریں)۔

2 سورہ طلاق کی درج ذیل آیات روزانہ 41 مرتبہ پڑھ کر دعا کریں۔ (یہ عمل بھی عشاء کی نماز کے بعد چالیس دن تک کریں)  

{وَمَنْ يَّتَّقِ اللهَ يَجْعَلْ لَّه مَخْرَجًا وَّ يَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ  لَا يَحْتَسِبْ وَ مَنْ يَّتْوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُه إِنَّ اللهَ بَالِغُ أمْرِه}

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200113

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں