میرا جہاں رشتہ ہوا ہے، میری پسند کا ہے، لیکن اب بات آگے نہیں بڑھ رہی ہے، مجھے اب کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے۔
عشاء کی نماز کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اور درمیان میں گیارہ سو مرتبہ "یاَلَطِیْفُ " پڑھ کراللہ تعالیٰ دعاکریں۔
نیز صبح وشام ایک ایک مرتبہ سورہ واقعہ اور سورہ طارق پڑھنے کا اہتمام کیجیے۔ ان شاء اللہ معاملات بنتے جائیں گے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144112201514
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن