میں 31 سال کی ہوں اور میں شرعی پردہ کرتی ہوں میرے رشتے آتے ہیں، لیکن زیادہ تر لوگ شرعی پردہ سن کر منع کر دیتے ہیں، میں شرعی پردہ نہیں چھوڑ سکتی تو اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟ رشتے والی کہتی ہیں کہ آپ حجاب کرلیں، نقاب کرنا چھوڑ دیں، شادی کے بعد آپ کرلیجیے گا، لیکن مجھے ایسا لگتا ہے یہ صحیح نہیں ہے، اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟
شرعی پردہ کرنا یعنی غیر محارم کے سامنے چہرہ چھپانا لازم ہے، البتہ جو دست یاب رشتے ہوں ان میں جو سب سے بہتر ہو، آپ وہاں رشتہ منظور کرلیں اور پھر آپ اپنی قدرت کے بقدر اس کی کو شش کریں کہ سسرال میں شرعی پردہ کرنے کی اجازت مل جائے۔ اگر آپ کو اجازت نہ مل سکی تو آپ گناہ گار نہ ہوں گی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144110200822
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن