بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رکشہ والے کو پیسے دینے تھے، وہ اب نہیں مل رہا


سوال

بات تقریباً تین یا چار سال پہلے کی ہے، میں رکشہ سے سکول گیا، میرے پاس سو روپے تھے، رکشہ کرایہ پچاس روپے تھا اور  میرے پاس کھلے پیسے نہیں تھے، رکشہ ڈرائیور نے کہا: کل صبح کرایہ ادا کر دینا۔ لیکن اس دن کے بعد  مجھے وہ ڈرائیور نہیں ملا، اب اس کے پیسوں کا کیا ہوگا؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں رکشہ ڈرائیور کو ڈھونڈنے کی کوشش کریں۔ اگر وہ نہ مل سکے تو اس کی طرف سے ان پیسوں کو صدقہ کردیں۔ صدقہ کرنے کے بعد اگر وہ مل جائے تو اسے صدقہ کا بتا دیں۔ اگر وہ اس پر راضی نہ ہو تو اسے اپنے پیسوں کے مطالبے کا حق ہوگا، اس صورت میں اسے اس کے پیسے دے دیں، صدقہ آپ کی طرف سے ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144207201289

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں