بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ریاکاری کیا ہے؟


سوال

ریاکاری کیا ہے؟

جواب

ریاکاری کی تعریف مختلف الفاظ میں کی جا سکتی ہے:

* غیر اللہ کی رعایت رکھتے ہوئے اخلاص کے بغیر کسی عمل کو کرنا ریاکاری ہے۔

* نیکی کا کام غیر اللہ کو دکھانے کے لیے کرنا ریاکاری ہے۔

* امام غزالی نے ریاکاری کی تعریف یوں کی ہے: "لوگوں کے دلوں میں اپنی قدر اور منزلت پیدا کرنے کے لیے نیکی کے کام کرنا"۔

* اپنی عبادت سے اللہ کی رضا کے علاوہ کسی اور چیز (مال، جاہ یا تعریف وغیرہ) کو طلب کرنا ریاکاری ہے۔

* دنیاوی اغراض کے لیے کسی عمل کو کرنا ریاکاری ہے۔

ریاکاری عمل کے شروع میں بھی ہوتی ہے، درمیان میں بھی اور عمل کرنے کے بعد بھی ریاکاری کا جذبہ دل میں پیدا ہو سکتا ہے، اگر کوئی عمل ابتداءً اللہ کی رضا کے لیے کیا لیکن درمیان میں یا اخیر میں غیر اللہ کو دکھانے یا تعریف سننے کا  جذبہ پیدا ہو جائے تو یہ بھی ریاکاری کہلائے گی۔

حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے منقول ہے کہ ریاکاری کی تین علامات ہیں:

"جب تنہا ہو تو عمل میں سستی کرے گا، جب لوگوں میں ہو گا تو عمل میں چستی دکھائے گا اور تعریف کرنے پر عمل میں زیادتی کرے گا اور مذمت کرنے پر عمل میں کمی کرے گا۔"

حضرت فضیل بن عیاض رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "کسی عمل کو لوگوں کی وجہ سے چھوڑ دینا بھی ریاکاری میں داخل ہے۔"

نضرة النعيم في مكارم أخلاق الرسول الكريم (10/ 4552):

"الرياء اصطلاحًا:

قال الجرجانيّ: الرّياء: ترك الإخلاص في العمل بمراعاة غير الله فيه . وقال التّهانويّ: حدّ الرّياء: فعل الخير لإراءة الغير، وقيل: هو فعل لا تدخل فيه النّيّة الخالصة، ولا يحيط به الإخلاص.

 وقال الغزاليّ:

أصل الرّياء: طلب المنزلة في قلوب النّاس بإيرائهم خصال الخير، واسم الرّياء مخصوص- بحكم العادة- بطلب المنزلة في القلوب بالعبادة وإظهارها، ومن ثمّ يكون الرّياء (المذموم شرعًا) إرادة العباد بطاعة الله .

وقال ابن حجر (الهيتميّ) : حدّ الرّياء المذموم: إرادة العامل بعبادته غير وجه الله تعالى، كأن يقصد اطّلاع النّاس على عبادته وكماله، فيحصل له منهم نحو مال أو جاه أو ثناء."

أداب النفوس (ص: 143):

"الرياء إنما هو أن تكون الارادة كلها للدنيا.

 فمنه ما يكون العبد يريد بعمله في أصل العمل المحمدة والثناء.

 ومنه ما يكون العبد يريد به في اصل عمله وجه الله والدار الاخرة ويحب ان يحمد بعمله ويثنى عليه.

 ومنه ما يكون العبد يريد بعمله وجه الله وحده والدار الآخرة فإذا دخل في العمل على ذلك الإخلاص عرض له بعض ما ذكرنا من الآفات فقبلها وأحب أن يحمد على عمله وان يتخذ به منزلة عند أحد من المخلوقين.

 ومنه ما يكون العبد يريد بعمله وجه الله والدار الاخرة ويختم عمله بذلك ويطالب بالآفات بعد الفراغ من العمل ولو بعد حين حتى يخبر بذلك العمل يريد ان يحمد عليه ويتخذ به الجاه والمنزلة عند المخلوقين فهذا اسهل من جميع ما ذكرنا."

الكبائر - الذهبي (ص: 143):

"قال علي بن أبي طالب رضي الله عنه: للمرائي ثلاث علامات: يكسل إذا كان وحده و ينشط إذا كان في الناس و يزيد في العمل إذا أثني عليه و ينقص إذا ذم به."

الكبائر - الذهبي (ص: 143):

"و قال الفضيل بن عياض رحمه الله : ترك العمل لأجل الناس رياء."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200853

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں