بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

رحمت خداوندی کے حصول کے چھ اسباب


سوال

ایسے  کون سے چھ  اعمال  ہیں جن کی وجہ سے  بندے پر رحمت ہوتی ہے؟

جواب

قرآن وسنت میں جن اعمال پر اللہ تعالی کی طرف سے رحمت نازل ہوتی ہے،اُن میں سے چھ  اعمال قرآن کریم سے اور چھ اعمال احادیث مبارکہ سے بیان کیے جاتے ہیں۔

چھ آیات مبارکہ :

1.’’اللہ تعالی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمانبرداری کرنا‘‘

(وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَالرَّسُولَ ‌لَعَلَّكُمْ ‌تُرْحَمُونَ (132سورة آل عمران)

2.’’بابرکت کتاب قرآن کریم کی اتباع وپیروی کرنا‘‘

"وَهذا كِتابٌ أَنْزَلْناهُ مُبارَكٌ فَاتَّبِعُوهُ وَاتَّقُوا ‌لَعَلَّكُمْ ‌تُرْحَمُونَ" (155سورة الأنعام)

3.’’قرآن کریم  کی تلاوت کے  وقت  خاموشی سے کان لگاکر قرآن کریم کو سننا‘‘

"وَإِذا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَأَنْصِتُوا ‌لَعَلَّكُمْ ‌تُرْحَمُونَ" (204سورة الأعراف)

4.’’نماز کا اہتمام،زکوۃ کی ادائیگی،اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمانبرداری کرنا‘‘

"وَأَقِيمُوا الصَّلاةَ وَآتُوا الزَّكاةَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ ‌لَعَلَّكُمْ ‌تُرْحَمُونَ" (56سورة النور)

5.’’اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی معافی چاہنا‘‘

"وَلَقَدْ أَرْسَلْنا إِلى ثَمُودَ أَخاهُمْ صالِحاً أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ فَإِذا هُمْ فَرِيقانِ يَخْتَصِمُونَ (45) قالَ يَا قَوْمِ لِمَ تَسْتَعْجِلُونَ بِالسَّيِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِ لَوْلا تَسْتَغْفِرُونَ اللَّهَ ‌لَعَلَّكُمْ ‌تُرْحَمُونَ" (46سورة النّمل)

6.’’دو مسلمان بھائیوں کے درمیان صلح کروانا اور پرہیز گاری اختیار کرنا‘‘

"إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ وَاتَّقُوا اللَّهَ ‌لَعَلَّكُمْ ‌تُرْحَمُونَ" (10سورة الحجرات)

چھ احادیث مبارکہ:

1.’’زمینی مخلوقات سے مہربانی کامعاملہ کرنا‘‘

"الراحمون يرحمهم الرحمن،ارحموا من في الأرض يرحمكم من في السماء."

(سنن الترمذی،ج:3،ص:483،رقم:1924،ط: دار الغرب الإسلامي - بيروت)

2.’’عصر سے پہلے کی چار سنتوں کا اہتمام‘‘

"رحم الله امرأ ‌صلى ‌قبل ‌العصر ‌أربعا."

(مسند أبي داود طیالسی،ج:3،ص:444،رقم:2048،ط: دار هجر- مصر)

3. ’’قیام اللیل کے لیے جاگنا، اور شوہر کا بیوی کو اور بیوی کا شوہر کو جگانا‘‘

قال رسول الله صلى الله عليه وسلم :" رحم الله رجلاً قام من الليل يصلي وأيقظ امرأته إن أبت نضح في وجهها الماء، ورحم الله امرأة قامت من الليل وأيقظت زوجها فإن أبى نضحت في وجهه الماء".

(صحيح ابن خزيمة، رقم: 1148، ج:1، ص: 568)

4.’’ایسی مجلسیں لگاناجس میں قرآن کریم کی تلاوت اور اُس کا دور ہو‘‘

"قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «وما اجتمع قوم في بيت من بيوت الله تعالى يتلون كتاب الله ويتدارسونه بينهم إلا نزلت عليهم السكينة وغشيتهم الرحمة وحفتهم الملائكة وذكرهم الله فيمن عنده)."

(صحيح مسلم،ج:8،ص:71،رقم:2699،ط: دار الطباعة العامرة - تركيا)

5.’’بھلائی  کی بات کرنا،اور بری بات کہنے سے بچنا‘‘

"‌رحم ‌الله عبدا قال خيرا وغنم، أو سكت عن سوء فسلم".

(كتاب الزهد والرقائق لابن المبارك،ص:128،رقم:380،ط: دار الكتب العلمية)

6.’’والد کا اپنے بیٹے کی اچھائی کو قبول کرنا اور برائی سے در گزر کرنا‘‘

"رحم ‌الله والدا أعان ولده على بره، قالوا: كيف يا رسول الله؟ قال: «يقبل إحسانه، ويتجاوز عن إساءته."

(الجامع في الحديث لابن وهب،ص:212،رقم:138،ط: دار ابن الجوزي - الرياض)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144410100301

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں