بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

روایت اور درایت کا مفہوم


سوال

حدیث کی روشنی میں روایت اور درایت کا مفہوم کیا ہے ؟

جواب

روایت حدیث اور درایت حدیث علمِ حدیث کی دو اہم بنیادیں، اور شاخیں ہیں،روایت حدیث نام ہے  آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال و افعال،اورتقریرات کو سند سے نقل کرنے، اور سند ومتن کو صحیح ضبط، اور درست تلفظ کے ساتھ ادا کرنے کا۔

اور مشہور ہے کہ درایت حدیث سے مراد مصطلح الحدیث،یا اصول حدیث ہے، جس میں نقلِ احادیث کی اقسام،اوراس کی شرائط، صحت و ضعف کی معرفت،اور راویان حدیث کے احوال ، ان کی اہلیت و صفات، اور مرویات احادیث کی اقسام وانواع کو موضوع بحث بنایا جاتا ہے، جیسا کہ حافظ سیوطی رحمہ اللہ تعالی (911ھ) "تدریب الراوي" میں فرماتے ہیں: 

"الأولى: في حد علم الحديث وما يتبعه: قال ابن الأكفاني في كتاب إرشاد القاصد، الذي تكلم فيه على أنواع العلوم: علم الحديث الخاص بالرواية: علم يشتمل على نقل أقوال النبي صلى الله عليه وسلم وأفعاله، وروايتها، وضبطها، وتحرير ألفاظها.

وعلم الحديث الخاص بالدراية: علم يعرف منه حقيقة الرواية؛ وشروطها، وأنواعها، وأحكامها، وحال الرواة، وشروطهم، وأصناف المرويات، وما يتعلق بها. انتهى.

فحقيقة الرواية: نقل السنة ونحوها وإسناد ذلك إلى من عزي إليه بتحديث أو إخبار أو غير ذلك، وشروطها: تحمل راويها لما يرويه بنوع من أنواع التحمل، من سماع أو عرض أو إجازة ونحوها. وأنواعها: الاتصال والانقطاع ونحوهما. وأحكامها: القبول والرد. وحال الرواة: العدالة والجرح، وشروطهم في التحمل وفي الأداء كما سيأتي.وأصناف المرويات: المصنفات من المسانيد والمعاجم والأجزاء وغيرها، أحاديث وآثارا وغيرهما، وما يتعلق بها: هو معرفة اصطلاح أهلها.وقال الشيخ عز الدين بن جماعة: علم الحديث: علم بقوانين يعرف بها أحوال السند والمتن."

(تدریب الراوي في شرح تقريب النواوي، المقدمة، 1: 25۔ 26، دار طيبة)

لیکن محقق بات یہ ہے کہ درایت ِ حدیث کا مفہوم عام ہے، جس میں جہاں روایت ِ حدیث کے اصول اور راویوں کی معرفت، اور سندوں کی پرکھ جیسی چیزیں  شامل ہیں، وہیں فقہ الحدیث، استخراج مسائل، جمع و تطبیق، ناسخ ومنسوخ ، اور راجح و مرجوح  کا پہلو بھی شامل ہے۔

تفصیل کے لیے ملاحظہ کیجیے:

تدریب الراوي مع تعليق الشيخ محمد عوامه حفظه الله تعالي،مقدمۃ المؤلف، 2: 14- 18، دار الیسر، ط: الأولى، 1337ھ

ماهية علوم الحديث لحمزۃ  البكري، تقسیم علم الحدیث إلى علم رواية وعلم دراية، ص: 120- 125، دار الفتح، ط: الأولى، 1444ھ

 فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144410100559

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں