بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 ذو القعدة 1445ھ 17 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ریتال (Retal) نام رکھنے کا حکم


سوال

ریتال (Retal) نام رکھنا کیسا ہے؟ 

جواب

"ریتال" اس تلفظ کے ساتھ ایک مہمل لفظ ہے۔ بچوں کا نام رکھنے میں بہتر یہ ہے کہ انبیاء کرام علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، ازواج ِ مطہرات وصحابیات رضی اللہ عنہن یا صالحین وصالحات کے ناموں میں سے  کوئی نام، یا کوئی اچھے معنیٰ والا نام  رکھا جائے، اچھے ناموں کے انتخاب کے لیے ہماری ویب سائٹ کے اسلامی ناموں کے سیکشن سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے:

اسلامی نام

جمہرۃ اللغۃ میں ہے:

"‌رتل: أخبرني المنذري عن أبي العباس أنه قال في قوله عز وجل: {عليه ورتل القرءان} ما أعلم الترتيل إلا التحقيق والتمكين أراد في قراءة القرآن.

وقال الليث: الرتل تنسيق الشيء، وثغر ‌رتل حسن التنضيد، ورتلت الكلام ترتيلا أي تمهلت فيه وأحسنت تأليفه، وهو يترتل في كلامه ويترسل."

(‌‌أَبْوَاب  التَّاء وَالرَّاء، ١٤/ ١٩١، ط:  دار احیاء التراث العربی)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144506102605

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں